23 جولائی 2011 - 19:30

پارہ چنار…وسطی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 11 شدت پسند ہلاک، جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے علی شیر زئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری توپ خانوں سے نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 11 شدت پسندوں ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے دو اہم ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ وسطی کرم میں شدت پسندوں کے خلاف تین ہفتوں سے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 180 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 90 فیصد متاثرہ علاقوں کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
.............
/169